ریاستی اداروں کا آئینی اختیارات سے تجاوزتشویش ناک،ملک نئے بحران کا شکار ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

31 دسمبر, 2023 06:19

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جانچ پرتال کی آڑ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات ِ نامزدگی کو  جس تھوک کے انداز سے مسترد کیا جا رہا ہے  اس سے صاحبانِ اقتدار کی ’’ معصومانہ خواہش‘‘  کا  اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔’

گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے‘‘  کا یہ عمل وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے  کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر ایک ایسی فضا ہموارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا انجام وطن عزیز کی تباہی کی طرف جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی گرفتاریاں اور تائید کندگان و تجویز کندگان کی مسلسل پکڑ دھکڑ ریاستی اداروں کا آئینی  اختیارات سے تجاوز ہے۔

قانون شکنی  اور عدم تحفظ کی یہ مثالیں  کسی ذمہ دار ریاست کی بجائے جنگل کے قانون کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں الیکشن کی گہما گہمی ،مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی بیٹھکیں جاری

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ  غیر دانشمندانہ عمل  ملک  اور ریاستی ادارے کے وقار کو عالمی سطح پر داغدار کر رہا ہے۔

اگر اس طرح کے اقدامات  کو روکا نہ گیا تو ملک ایک نئے بحران کی طرف چل نکلے گا۔

خدارا اس ملک کو نت نئے المیوں کی  تجربہ گا ہ نہ بنائیں۔

ملکی سالمیت و بقا قانون و آئین کی بالادستی سے مشروط ہے۔

6:47 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top