اہم ترین خبریںپاکستان

مخصوص سیاسی جماعت سے متعصبانہ رویہ سیاسی بحران میں اضافہ کا باعث بنے گا،ناصر عباس شیرازی

مفرور اور کالعدم جماعتوں سے وابستہ اور تکفیری افراد کے کاغذات منظور کئے گئے جبکہ ایک خاص جماعت کے خلاف متعصابہ رویہ اختیار کیا گیا۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکٹری ناصر عباس شیرازی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہےکہ  مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی اور پی بی 40 میں مجلس وحدت مسلمین کے سید عباس کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔

مبینہ طور پر بعض ٹیکنیکل وجوہات اور  متعصبانہ   افراد کی مداخلت کے باعث  دونوں امید وارو ں کے نام مسترد کئے گئے لیکن ہم پر امید ہیں  الیکشن ٹریبونل امیدواروں کو فہرست میں شامل کرلیں گے۔

ناصرعباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ  مفرور اور کالعدم جماعتوں سے وابستہ اور تکفیری افراد کے کاغذات منظور کئے گئے جبکہ ایک خاص جماعت کے خلاف متعصابہ رویہ اختیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کی نااہلی، سربراہ کالعدم جماعت کے کاغذات نامزدگی منظور

ایک خاص سیاسی جماعت سے ایسا رویہ اختیار پاکستان کو سیاسی بحران میں دھکیلے گا عوام کو مکمل اختیار ہے کہ وہ جس چاہیں اپنا نمائندہ بنائیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے تمام امیدوار آئینی معیار پر پورے اترتے ہیں اور حلقہ میں بھی انکی عوامی خدمات مثالی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعصبانہ اقدامات قابل تشویش ہیں۔

اور پر امید ہیں کہ ایسے معاملات کو مزید ہوا نہیں دی جائے گی ہم پاکستان میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں ووٹ کا حق ہر شہری کو ہر سیاسی جماعت کو ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button