اہم ترین خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کی نااہلی، سربراہ کالعدم جماعت کے کاغذات نامزدگی منظور

شیعیت نیوز : رپورٹ کے مطابق الیکشن 2024 کے لیے جھنگ کے حلقہ این اے 109 سے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں ۔

احمد لدھیانوی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ ہیں جو وطن عزیز میں فرقہ واریت کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

جھنگ ایک تاریخی شہر ہے جہاں اسی اور نوے کی دہائی میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال مخدوش رہی۔

 

یہ بھی پڑھیں :پارہ چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات منظم منصوبہ بندی ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پابندی عائد ہونے کے بعد سپاہ صحابہ نئے نام سے سامنے آئی اور راہ حق پارٹی کے نام سے انتخابات میں حصہ لیا ۔

اگرچہ اسی حلقے سے معاویہ اعظم طارق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں مگر احمد لدھیانوی کو تاحال الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

اس سے قبل بھی احمد لدھیانوی شیڈول فور میں رہ چکے اور الیکشن کے لئے نااہل قرار پائے تھے مگر اب دوبارہ درخواست جمع کروا دی۔

الیکشن کمیشن نے یہ دوہرا میعار اپنایا ہوا ہے کہ ایک دہشت گرد جماعت کے سربراہ کو قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

وطن عزیز کے امن و امان کی بحالی کی خاطر ان شدت پسندوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا مناسب عمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button