اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ تقسیم کا شکار،معاویہ اعظم سیاست سے باہر ،تکفیریوں کی انتخابات میں بدترین شکست

تاہم  اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم طارق کے کاغزات مسترد ہونے کے بعد تنظیمی اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔

شییعت نیوز:جھنگ میں کالعدم سپاہ صحابہ  اور کالعدم لشکر جھنگوی کے رہنماوں میں سیاسی محاذ پر آمنے سامنے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگادئیے۔

تکفیری  کالعدم جماعتوں کے آپسی  تنظیمی اختلافات بڑھ گئے ۔
 بانی  کالعدم سپاہ صحابہ حق نواز جھنگوی کے بیٹے سابق ایم پی اے مسرور نواز جھنگوی  کے ساتھ ساتھ محمد احمد لدھیانوی  نے بھی پی پی 127 پر کاغذات جمع کروا ئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد لدھیانوی اور مسرورنواز جھنگوی کے درمیان اس اختلاف کے خاتمے کے حل کیلئےسابق دہشت گرد سرغنہ اور امام مہدی ؑ کے بدترین گستاخ ملعون اعظم ۔طارق کے بیٹے اور سابق MPA معاویہ اعظم کا کردار اہمیت اختیار کر گیا۔
تاہم  ملعون اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم طارق کے کاغزات مسترد ہونے کے بعد تنظیمی اختلافات شدت اختیار کرگئے ۔
ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے اندرونی اختلافات کے بعد تنظیم کا صدر کوئی بھی نہیں
اور معاویہ اعظم ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوچکے ہیں۔
۔کالعدم جماعتیں عرصہ دراز سے قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی سے سیاسی حربہ استعمال کرتے رہے ہیں
لیکن سپاہ صحابہ کے دیہشت گرد رہنماوں کے آپسی اقتدار کی جنگ اور ہوس  نے سیاسی طور پر کمزور کیا اور ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے ۔

واضح رہے کہ 2018 کے گذشتہ قومی انتخابات کے دوران بھی احمد لدھیانوی اور مسرورنواز جھنگوی کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے حصول کو لیکر شدید اختلافات سامنے آئے تھے،آخر میں طاہر اشرفی اور دیگر دیوبندی قائدین کی مداخلت سے مسئلہ حل ہوا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button