پاکستان کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، پانچ عسکریت پسند مارے گئے

شیعیت نیوز :پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہفتے کو کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا: ’29 دسمبر 2023 کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔‘

 

بیان میں مزید کہا گیا: ’دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :علامہ ہاشم موسوی نے نگران وزیر اعظم سے کیا اہم مطالبہ کیا؟اندورنی کہانی سامنے آگئی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس علاقے میں چھپے دیگر عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

 

پاکستان میں رواں سال کے آغاز سے ہی عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع شمالی وزیرستان جبکہ دوسر نمبر پر خیبر اور تیسرے پر جنوبی وزیرستان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button