پاکستان کی اہم خبریں

مسلم حکمران غزہ پر بمباری رکوانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں،متحدہ علماء محاذ

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے غزہ، فلسطین میں مسجدوں، چرچوں، اسکولوں، ہسپتالوں، صحافیوں، ڈاکٹروں، رہائشی آبادیوں، بچوں، بوڑھوں، عورتوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری، خونی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مذمتی قراردادوں میں مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ڈھائی مہینوں میں اسرائیل کے انسانیت سوز وحشیانہ مظالم روز بروز بڑھ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ، حقوق انسانی کے عالمی ادارے اور مسلم حکمران غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری رکوانے کیلئے انتہائی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

پاکستان سمیت مسلم امہ تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اسرائیل کو معاشی طور پر تباہ و مفلوج کرنے میں اپنا شرعی، اخلاقی فریضہ انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یمن کے عوامی اجتماعات

علماء مشائخ نے جیو ٹی وی سمیت دیگر ٹی وی چینلز کے مالکان و انتظامیہ سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے چینلز پر تمام تر اسرائیلی مصنوعات کی کاروباری تشہیر کو بند کرکے پاکستان کے کروڑوں غیور مسلمانوں کے جذبات کا احترام کریں۔

اجتماعات سے مولانا انتظارالحق تھانوی، علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا سید طاہر جمال تھانوی و دیگرنے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button