غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے یمن کے عوامی اجتماعات

شیعیت نیوز : آج یمن کے مختلف شہروں میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی اجتماعات منعقد ہوئے۔
سب سے پُرشکوہ اجتماع دارالحکومت "صنعاء” میں منعقد ہوا۔
ان اجتماعات کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم فلسطینیوں کی کامیابی اور امریکی پیشقدمی رُکنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مظاہرین نے غزہ میں صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
اس دوران مقررین نے صیہونی رژیم کی حمایت کرنے پر امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو اپنی حمایت کا مصمم یقین دلایا۔
ان مظاہروں کے اختتام پر جاری کئے گئے بیان میں فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں انجام دئیے گئے یمنی فورسز کے اقدامات کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کا پیگاسس ویئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کیخلاف استعمال ہونے کا انکشاف
نیز جنوبی لبنان اور عراق بالخصوص غزہ کی مقاومتی فورسز کے دفاعی حملوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
اس بیان میں صیہونی رژیم کی حمایت میں بننے والے بحری اتحاد کی مخالفت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
یمن کے مظاہرین نے صیہونی رژیم کے جرائم پر عالمی و اسلامی ممالک کی خاموشی کی مذمت کی۔
یمنیوں نے تمام اسلامی و عرب حریت پسند اقوام سے مطالبہ کیا کہ بڑے بڑے اجتماعات و مظاہروں کے ذریعے صیہونی رژیم اور اس کے حامیوں پر دباو بڑھائیں۔
نیز امریکی و صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔