پاکستان

رواں سال دہشتگردی کے 15 واقعات میں سے 10 میں افغان دہشتگرد ملوث تھے: آئی جی کے پی

آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے کہا ہے کہ رواں سال دہشتگردی کے 15 واقعات میں سے 10 واقعات میں افغان دہشتگرد ملوث پائے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے کہا ہے کہ رواں سال دہشتگردی کے 15 واقعات میں سے 10 واقعات میں افغان دہشتگرد ملوث پائے گئے ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں پڑوسی ملک سے دہشتگردوں کو جدید اسلحہ تک رسائی ہوئی تاہم انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہمراہ پولیس جدید ٹیکنالوجی سے شدت پسندوں کا مقابلہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان اسمگل ہوا امریکی اسلحہ دہشتگردی کیلئے استعمال ہوا

انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا میں رواں سال 185 پولیس اہلکار شہید اور 400 زخمی ہوئے، رواں سال 917 دہشتگردوں کو گرفتار اور 300 شدت پسندوں کو مارا گیا جب کہ رواں سال پولیس پر 137 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button