پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستانی فوج کے سربراہ نے غزہ کی جنگ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، جمعرات کو جنرل عاصم منیر کی صدارت میں آرمی کمانڈروں کے مشترکہ اجلاس میں غزہ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابقاجلاس میں پاکستانی فوج نے غاصب صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس حکومت کے جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
پاکستان کے آرمی چیف نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے تنازعات کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم کا نئےسال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان
پاکستان کے نگران وزیراعظم نے بھی غزہ کے بارے میں اپنے تازہ ترین بیانات میں صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر آمادہ ہونے والے ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی اور ناجائز حکومت ہے اور نیتن یاہو غزہ کے عوام کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں وہ مجرمانہ اقدام ہے۔