اہم ترین خبریںپاکستان

انتقامی کاروائیوں کا عوام8فروری کو ووٹ سے انتقام لیں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

کسی ڈکٹیشن کی پیروی اپنے پیشے اور ملک کے ساتھ بدترین خیانت ہو گی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے الیکشن کمیشن کا متعصبانہ کردار واضح ہو گیا ہے۔

ان تمام غیر آئینی اقدامات کا بدلہ عوام 8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

آئین اورقانون کی بجائے کسی ڈکٹیشن کی پیروی اپنے پیشے اور ملک کے ساتھ بدترین خیانت ہو گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صاف اورشفاف انتخابات ملکی سالمیت و استحکام کے لیے ضروری ہیں

یہ بھی پڑھیں:ہر وہ حکمران دس ہزار معصوم بچوں کے قتل عام میں حصہ دار ہے جس کی زبان پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں سکوت طاری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

‏تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن کمیشن کا معاندانہ رویہ انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال کھڑے کر رہا ہے۔

قانون و آئین کے پاسداری حکومتی اداروں کے سربراہان کی پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button