ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کی بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی

27 دسمبر, 2023 14:33

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہربلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما وامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم علی موسوی نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی داد رسی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کی منافقت!محب وطن شہریوں پر پابندی جبکہ شیڈول فور میں شامل تکفیری دہشت گردالیکشن لڑنے کیلئے آزاد

علامہ سید ہاشم علی موسوی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی ،شیعہ ، ہزارہ اور بلوچستانی آپ کے ساتھ قدم با قدم کھڑے ہیں۔ کسی بھی شہری کو اس انداز میں کئی کئی سال جبری لاپتہ رکھنا انسانی و شہری حقوق اور قوانین کے سراسر منافی ہے ۔

ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں ان کی شکوے وشکایات کا ازالہ ہونا چاہئے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے کٹھرے میں لاکر کھڑا کیا جائے لیکن اس طرح کسی کو غائب رکھنا اس کے اہل خانہ کیلئے روز جینے اور روز مرنے والی کیفیت ہے۔

3:36 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top