پاکستان

شیخ محمد تقی جاوا کی دینی, فلاحی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ ریاض نجفی

شیعیت نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے الحاج شیخ محمد تقی جاوا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

وہ علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا شیخ محمد تقی جاوا کی دینی سماجی فلاحی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم انتہائی متقی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی سرپرستی کی۔

وہ صوم و صلوٰة کے ساتھ زکوٰة و خمس کی ادائیگی بھی پابندی سے کرتے تھے۔

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ شیخ محمد تقی جاوا نیک سیرت مخیر حضرات میں شامل تھے۔ انہوں نے اپنی مختلف دینی اداروں کی گراں قدر مالی خدمات سر انجام دیں۔

تنظیم غلامان آل عمران، انجمن حسینیہ نے مرحوم تقی جاوا کی سرپرستی میں قومی خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم نے الفلاح ٹرسٹ کے زیراہتمام بھی مختلف دینی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button