اہم ترین خبریںپاکستان

انتخابات شفاف ہوئے تو مجلس وحدت مسلمین متعدد نشستیں حاصل کرے گی،ناصر عباس شیرازی

مجلس وحدت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ

انتخابات شفاف ہوئے تو مجلس وحدت مسلمین متعدد نشستیں حاصل کرے گی۔

ہم نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے، یہ معاہدہ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے درمیان تھا۔

اور الحمد للہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ایک عظیم شیعہ مذہبی اور سیاسی تنظیم یعنی مجلس وحدت مسلمین اور عمران خان کی جماعت ایک ساتھ بیٹھ گئے

اور مجلس وحدت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

یہ ایک سات نکاتی معاہدہ ہے۔ ہم نے یہ نکات امام خمینی (قدس سرہ) اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی (رضوان اللہ علیہ) ـ کے افکار سے اخذ کئے۔

شہید حسینی وہی ہیں جنہیں امام راحل نے اپنا فرزند گردانا تھا اور فرمایا تھا کہ "ان کے تفکر کو جاری رکھا جائے”

، یہ اس خط کے الفاظ ہیں جو امام خمینی (قدس سرہ) نے قائد شہید کی شہادت کے بعد اپنے خط میں تحریر کئے تھے۔

یہ نکات ان دو راہنماؤں کے افکار سے ماخوذ ہیں جو بہرحال اسلامی افکار ہیں۔

جس میں زور دیا گیا تھا کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک چاہتے ہیں، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ہمارے ملک کے معاملات میں مداخلت کرے، ہماری خارجہ پالیسی کو آزاد ہونا ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی الیکشن میں بلوچستان سے امیدوار ہونگے

ہم فلسطین اور محروم علاقوں کی مدد کے لئے باہم کام کریں گے۔

اور دوسرے نکات جو اس معاہدے میں شامل ہیں۔ اور ہمارا اتحاد ایک نظریاتی اتحاد ہے اور یہ اتحاد ان نکات پر ہی جاری رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارا اتحاد ایک تزویرا تی اتحاد ہے

اور اگر حقیقی اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہو جائے تو مجلس وحدت مسلمین پارلیمان میں، ایوان بالا اور ایوان زیریں نیز صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں حاصل کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ

 ہم میدان میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جو امریکہ مخالف فضا اس وقت کارفرما ہے اس کو تقویت پہنچائی جائے۔

یہ ایک اسٹراٹجک کام ہے، بڑا کام ہے۔ ساری جماعتوں نے سروے کروائے ہیں، یہ سروے صرف تحریک انصاف کا نہیں ہے، مسلم لیگ کا بھی ہے۔

ان سروے رپورٹوں کے مطابق، 80 فیصد سے زائد عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

وہ پاکستان میں امریکی موجودگی کو قبول نہیں کرتے اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان امریکہ کے ہاتھ میں چلا جائے۔

اس وقت یہ جنگ سیاسی جماعتوں کی جنگ نہیں ہے؛ یہ جنگ امریکہ سے وابستہ گروپوں اور امریکہ مخالف گروپوں کے درمیان ہے،

یہ جنگ ان دو محاذوں کے درمیان ہے۔ چنانچہ ہم نے یہ راستہ اختیار کیا اور ماحول بنائیں گے پاکستان میں، کہ حالات امریکہ کے حق میں نہ رہیں اور یہ مقصد عوام کے ذریعے حاصل کریں۔ انتخابات سے ہمارا مقصد یہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button