پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی الیکشن میں بلوچستان سے امیدوار ہونگے

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 16 جعفر آباد سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار ہونگے

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ایم ڈبلیو ایم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ علامہ مقصود علی ڈومکی بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 16 جعفر آباد سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار ہونگے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے انہیں انتخابات کیلئے ٹکٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی نمائندگی ایک دیانتدار اور باکردار شخص کو کرنی چاہئے۔

گزشتہ سال بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کے دوران کسی عوامی نمائندے نے بلوچستان کے لوگوں کی مدد نہیں کی۔

مجلس وحدت المسلمین نے عوام کی مدد کی۔

جس کے باعث عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہمیشہ سرمایہ دار طبقے کو ہی جگہ ملی ہے۔ جو عوام کے مسائل سے غافل ہوتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین نے میڈل کلاس طبقے کو موقع دیا ہے کہ عوام کی نمائندگی کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button