اہم ترین خبریںپاکستان

ہری پور مسجد پر پابندی کسی صورت قبول نہیں، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،علامہ شبیر میثمی

علی ولی اللہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم کسی صورت ایسے  مطالبات کو نہیں مانتے 

شیعیت نیوز: شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ شبیر میثمی کا کہنا ہے کہ ہری پور میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو بند کردینا قابل مذمت اور مقام افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جواز بنایا جارہا ہے کہ مسجد میں ازان سے علی ولی اللہ کی صدا بلند ہوتی ہے جس بنا پر مسجد کو سیل کردیا گیا ہے

مسجد ہو یا امام بارگاہ یہ مسلمانوں کا بنیادی حق ہے مسجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا

انہوں نے مزید کہا کہ اذان میں کلمات پہ اعتراض ناقابل فہم ہیں

یہ بھی پڑھیں:تکفیری عناصر کی ایما پر ہری پور انتظامیہ نے شیعہ مسلمانوں کی مسجد سِیل کردی، مومنین سراپا احتجاج

ملک کو نئے بحران کی طرف نہ دھکیلا جائے ۔

ہم ملک میں اتحاد بین المسلمین کے خواہاں  ہیں  یہ ملک قائد اعظم محمد علی جناح نے بنایا تھا  قائد اعظم کےورثاٗ سے ایسا رویہ قابل مذمت ہے ۔

پاکستان میں تکفیری ٹولے نے ہمیں شہید کیا مگر ہم کم نہیں ہوئے

علی ولی اللہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم کسی صورت ایسے  مطالبات کو نہیں مانتے

اس موقع پر مومنین کا کہنا تھا اگر مسجد کو ۲۴گھنٹے میں بحال نہ کیا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button