اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیری عناصر کی ایما پر ہری پور انتظامیہ نے شیعہ مسلمانوں کی مسجد سِیل کردی، مومنین سراپا احتجاج

ملت تشیع پاکستان کے علمائے کرام اور تنظیمی سربراہان کا کہنا ہے انتظامیہ ہوش کے ہوش ناخن لیں مسجد کو فوری طور پر بحال کیا جائے ہم کسی غیر مسلم ملک یا اسرائیل میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں 

شیعیت نیوز: صوبہ خیبر پختوانخوا کے علاقے ہری پور چنگی پانڈی گاوں میں مسجد سرکار ابو طالب کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فراز قریشی نے  کالعدم سپاہ صحابہ کی ایما پر ہری پور کی مسجد میں ازان میں علی ولی اللہ کو فرقہ واریت کا جواز بناکر مسجد کو چا روز سے بند کیا ہوا ہے۔

مومنین نے مسجد کی راہ داری میں تین دن سے نماز ادا کر رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے مسجد کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور فوری مسجد کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر مومنین کا کہنا تھا کہ  شیعہ سنی مسلمانوں میں کوئی تفریق نہیں ہے تکفیری عناصر علاقائی امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

چند تکفیری اور شرپسندعناصر کی ایما پر مسجد ابوطالب کو سیل کردیا گیا ہے

پاکستان کی تاریخ  میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شیعہ تکفیری دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، مولانا سید کلب جواد نقوی

ملت تشیع پاکستان کے علمائے کرام اور تنظیمی سربراہان کا کہنا ہے انتظامیہ ہوش کے ہوش ناخن لیں مسجد کو فوری طور پر بحال کیا جائے ہم کسی غیر مسلم ملک یا اسرائیل میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں ْ

مسجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جاسکتا ۔

مسجد کے باہر پولیس تعینات کرکے نماز کی ادائیگی سے روکنا پاکستان کے شیعہ سنی عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button