اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی کے 6 انتخابی حلقوں سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل

ایم ڈبلیوایم نے اب تک کراچی کے 2قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں جن میں قومی اسمبلی حلقہ NA-235 گُلزار ہجری ضلع شرقی، قومی اسمبلی حلقہ NA-231 ملیر 3،PS-89 ملیر،PS-98 گُلزارہجری ،PS-125 کراچی وسطی، PS-85 ملیر شامل ہیں ۔

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سے 6 انتخابی حلقوں سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروادیئے گئے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم نے اب تک کراچی کے 2قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں جن میں قومی اسمبلی حلقہ NA-235 گُلزار ہجری ضلع شرقی، قومی اسمبلی حلقہ NA-231 ملیر 3،PS-89 ملیر،PS-98 گُلزارہجری
،PS-125 کراچی وسطی، PS-85 ملیر شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:لشکر جھنگوی نے شیعہ ہزارہ کو قتل کیا،سول سوسائٹی اُنکےلئے احتجاج کیوں نہیں کرتی؟نگران وزیر اعظم

ایم ڈبلیوایم کے جانب سے نامزد امیدواروں میں صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سیّد علی حسین نقوی نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی
PS-89 ملیر،PS-98 گُلزارہجری،PS-125 کراچی وسطی،برائے قومی اسمبلی NA-235 گُلزار ہجری، سیّد عارف رضا زیدی نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-231 ملیر 3،صدر ضلع ملیر سیّد احسن عباس رضوی نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-89 ملیر 3،صابر عمران نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PS-85 ملیر شامل ہیں ۔

8فروری 2023 کوملک بھرمیں ہونے والے قومی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار انشاءاللہ خیمہ کے نشان پر حصہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button