لشکر جھنگوی نے شیعہ ہزارہ کو قتل کیا،سول سوسائٹی اُنکےلئے احتجاج کیوں نہیں کرتی؟نگران وزیر اعظم
شیعیت نیوز: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قتل ہوجائیں تو سول سوسائٹی کیوں نہیں نکلتی؟
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ کو کالعدم لشکر جھنگوی نے مذہبی منافرت میں قتل کیا۔
کیا سول سوسائٹی کے لوگ شیعہ ہزارہ کیلئے ایسے ہی احتجاج کر رہے تھے؟نہیں ایسا نہیں تھا۔
متاثرہ افراد کو بھی شاید سماج اپنے حساب سے تقسیم کرتا ہے۔
یہ لوگ سلیکٹو وکٹم کیلئے باہر آئے ہیں۔
جب تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی جیسی کالعدم تنظیمیں فسادات کرتی ہیں تو پھر ان سے آہنی ہاتھوں نمٹا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم نے کہا بلوچ مظاہرین کو کسی نے احتجاج سے نہیں روکا انکے مطالبات کے حل کیلئے صوبائی حکومت بھی معاملات کو دیکھ رہی ہے۔







