ایم ڈبلیوایم رہنماؤں کی سیاسی ومذہبی شخصیات کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت

23 دسمبر, 2023 00:01

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی اور ہزارہ ٹاؤن کے سماجی رہنماء مصطفیٰ تیموری ہزارہ کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار، الیکشن کمیشن نے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لے لیا

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی صدر یوتھ ونگ علامہ تصور مہدی نے اراکین ضلعی کابینہ کے ہمراہ علمدار روڈ کے شہریوں کو بھی 24 دسمبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی۔

6:09 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top