اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

72گھنٹوں میں اسرائیل کے 25فوجی جہنم واصل کئے،ابوعبیدہ

 شیعییت نیوز:  اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے دعوی کیا ہے کہ72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں گھسنے والی اسرائیلی فوج کی 41 گاڑیوں ، ٹینکوں اور دیگر جنگی مشینری کو تباہ اور 25 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جاری بیان میں یہ دعوی کیا۔

ابو عبیدہ نے نشاندہی کی کہ "القسام کے مجاہدین گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 41 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے”

انہوں نے کہا کہ 25 فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی

القسام کے ترجمان نے بتایا کہ القسام کے مزاحمت کاروں نے غاصب اسرائیلی افواج کو میزائلوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان پر حملے کیے۔

مجاھدین نے اسرائیلی فوج کی کمک فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر پے در پے بیانات میں کہا کہ اس کے ارکان کی غزہ شہر کے علاقے سرایا میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں کم سے کم چار دشمن فوجی جہنم واصل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button