اہم ترین خبریںپاکستان

منتخب ہوکر کوئٹہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے,ارباب لیاقت علی ہزارہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کوئٹہ کے چار حلقوں سے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 شیعیت نیوز: کوئٹہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امید وار  ارباب لیاقت علی  ہزارہ نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام مرکزی صوبائی و ضلعی رہنماوں پارٹی کارکنوں کا ممنون و مشکور ہوں

 حلقہ 263 قومی اسمبلی کی نشست کے لئے مجھ پر اعتماد کرکے نامزد کیا ۔

اہلیان کوئٹہ کے غیور عوام نے حمایت کی تو قومی اسمبلی میں جاکر مجموعی عوامی امنگوں کے مطابق  بہتری لانے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ الیکشنز، علمدار روڈ حلقہ کیلئے سب سے زیادہ امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے کوئٹہ کے چار حلقوں سے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جن چار امیدواروں کے ناموں کی بطور امیدوار منظوری دی گئی ہے۔

ان میں علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سید عباس علی موسوی، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفرعلی جعفری شامل ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹررننگ آفیسرز کے سامنے جمع کروادیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے نامزد تمام امیدوار انتہائی قابل، باکردار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

ایم ڈبلیوایم نے اس قبل بھی آغا رضا جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو اسی حلقے سے منتخب کرواکر 5 سال عوام کی بہترین خدمت کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہزارہ ٹاون علمدار روڈ حلقہ سے سب سے زیادہ امید وار سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button