پاکستان

کوئٹہ الیکشنز، علمدار روڈ حلقہ کیلئے سب سے زیادہ امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے

ترجمان نے بتایا کہ پی بی 43 میں 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل جبکہ 6 نے جمع کروائے ہیں۔ پی بی 44 میں 76 افراد نے کاغذات حاصل جبکہ 2 نے جمع کروائے۔

 بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 40 امیدواروں نے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اب تک 770 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں

جبکہ کاغذات جمع کروانے والوں کی تعداد 40 ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 262 کوئٹہ  Iسے 72 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل، جبکہ 2 نے جمع کروائے، این اے 263 پر 84 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 2 جمع ہوئے۔ این اے 264 کوئٹہ III پر 65 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 1 جمع ہو چکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38 میں 47 کاغذات نامزدگی جاری ہوئے ہیں۔ پی بی 39 میں 68 فارم جاری جبکہ 4 جمع ہو چکے ہیں۔

پی بی 40 میں 59 کاغذات جاری 7 جمع ہوئے، پی بی 41 میں 53 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 2 جمع ہوئے ہیں۔

اب تک سب سے زیادہ کاغذات نامزد گی پی بی 42 میں 84 جاری جبکہ 10 جمع ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پی بی 43 میں 49 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل جبکہ 6 نے جمع کروائے ہیں۔ پی بی 44 میں 76 افراد نے کاغذات حاصل جبکہ 2 نے جمع کروائے۔

پی بی 45 میں 42 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 2 جمع ہوئے۔ پی بی 46 میں 67 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 2 جمع ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ علمدار روڈ کا حلقہ پی بی 42 ہے، جہاں سے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جاری ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button