پاکستان

کوئٹہ:مرکزی صدر وحدت یوتھ کی بہشت زینبؑ میں شہداء کی قبور پر حاضری

انہوں نے مزید کہا کہ 24 دسمبر اتوار کو کوئٹہ میں علمدار روڈ پر حمایت فلسطین مارچ ہوگا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے 

 شیعیت نیوز: مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی کوئٹہ میں  3 روزہ دورہ پر پہنچ گئے۔

انہوں نے علمدار روڈ پر واقعہ بہشت زینب سلام اللہ علیہا قبرستان میں شہداء کی قبور پر حاضری دی اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وحدت یوتھ کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر برادر حیدر علی اور برادر علی اصغر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین کا اہم اجلاس،کوئٹہ میں بھی آزادی فلسطین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ

مولانا تصور مہدی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ملت تشیع کا ماضی خون سے سرخ ہے۔

10 جنوری کو شہداء کی یاد آوری میں خصوصی تقریب میں منعقد ہوگی جس میں  مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ 24 دسمبر اتوار کو کوئٹہ میں علمدار روڈ پر حمایت فلسطین مارچ ہوگا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مارچ کی قیادت کریں گے۔

وحدت یوتھ کے جوان مارچ میں سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button