اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کےکوئٹہ سے نامزد چار امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کے ناموں کا اعلان کردیا

ایم ڈبلیوایم نے اس قبل بھی آغا رضا جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو اسی حلقے سے منتخب کرواکر 5 سال عوام کی بہترین خدمت کی تھی۔

شیعیت نیوز: گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں دیگر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کوئٹہ کے چار حلقوں سے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سیاسی سیل کی جانب سے جن چار امیدواروں کے ناموں کی بطور امیدوار منظوری دی گئی ہے ان میں علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سید عباس علی موسوی، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفرعلی جعفری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاراچنار دہشت گردی کے بڑے حملے اور تباہی سے بچ گیا، ایک بار پھر غیرملکی اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

کوئٹہ کے حلقہ NA-263کوئٹہ-2سے ارباب لیاقت علی ہزارہ، NA-262سے جعفرعلی جعفری،PB-42کوئٹہ -5سے علامہ علی حسنین حسینی جبکہ PB-40کوئٹہ -3سے علامہ سید عباس علی موسوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹررننگ آفیسرز کے سامنے جمع کروادیئے ہیں۔واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے نامزد تمام امیدوار انتہائی قابل ، باکردار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایم ڈبلیوایم نے اس قبل بھی آغا رضا جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو اسی حلقے سے منتخب کرواکر 5 سال عوام کی بہترین خدمت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button