اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار دہشت گردی کے بڑے حملے اور تباہی سے بچ گیا، ایک بار پھر غیرملکی اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

ڈی پی او کرم محمد عمران نے پولیس پارٹی کو اسلحہ سمگلر کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاباش دیکر توصیفی اسناد اور نقد انعامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

شیعیت نیوز: ضلع کرم پاراچنار دہشت گردی کے بڑے حملے اور تباہی سے بچ گیا، ایک بار پھر غیرملکی اسلحے کی بھاری کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران PSP کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پیواڑ پولیس نے بڑی تعداد میں غیر ملکی ساخت کی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس نے بدوران کارروائی پیواڑ تری منگل مین روڈ نزد ڈاگو چیک پوسٹ کے ساتھ بدوران چیکنگ ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی

پاراچنار پولیس نے کامیاب کارروائی میں اسلحہ سمگلر ڈرائیور ملزم حمید اللہ ولد حکیم جان سکنہ کوتری تری منگل حال ٹنڈوری صدہ کو اپنے حراست میں لیا گیا

پولیس پارٹی نے پکڑے گئے اسلحہ میں سے 2عدد زیڑاکئے ،1عدد زیڑاکئے نامکمل ، M-16A4 بیرل 9 عدد، M4 بیرل 6 عدد، M16 میشن گن بیرل، 5 عدد، M-16 فرنٹ گریپ 3 عدد، M-4 بولٹ 2عدد، MM7.62HMGنامکمل 1عدد، SMG کارتوس 5323 عدد، M-4 کارتوس 2210 عدد، MG-1A-3 کارتوس 1000 عدد اور 11عدد میگزین M-4 شامل ہے

پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کاروائی ڈی ایس پی سرکل مظہر علی کی زیر نگرانی پیواڑ تھانہ ایس ایچ او واجد علی، اے ایس ایچ او جلیل حسین اور ممتاز حسین بمعہ پولیس نفری کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی بلوچستان نے ایک ماہ میں 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا،رپورٹ

مقامی پولیس نے اسلحہ ویگو پک اپ گاڑی نمبر LOK-4612 کی خفیہ خانے سے برآمد کرلی جو انتہائی مہارت سے چھپائے گئے تھے اور ملوث سمگلر کو اپنے حراست میں لے کر تھانہ پیواڑ منتقل کر دیا گیا ۔

زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ پیواڑ میں 15AA/17AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ابتدائی پوچھ گچھ میں اسلحہ تری منگل سے لوئر کرم صدہ اور ضلع کے مختلف علاقوں کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔

زیر حراست اسلحہ سمگلر کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کرم محمد عمران نے پولیس پارٹی کو اسلحہ سمگلر کے خلاف کامیاب کاروائی پر شاباش دیکر توصیفی اسناد اور نقد انعامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button