پاکستان کی اہم خبریں

عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، گوہر خان

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے، چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، کوئی ایسا اقدام نہیں چاہتے، جس سے انتخابات میں تاخیر ہو، الیکشن کی طرف جانا چاہیئے۔

 شیعیت نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا نواز شریف امپائر کے ساتھ مل کر کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جا رہا، ہمیں کنونشن کرنے نہیں دے رہے، ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے
چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں، کوئی ایسا اقدام نہیں چاہتے، جس سے انتخابات میں تاخیر ہو، الیکشن کی طرف جانا چاہیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بارز کا چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ رد کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے مطالبے کے پیچھے محرکات کچھ اور لگ رہے ہیں۔
نہیں چاہتے کہ اس وقت الیکشن کمشنر کو ہٹایا جائے، نہ ہمارا یہ مطالبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مر جاؤں گا مگر بے وفائی نہیں کروں گا: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام

دوسری جانب اعتزاز احسن نے بارز کے اعلامیے کو نون لیگ کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نون لیگ انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کُھرا سیدھا اعظم نذیر تارڑ اور نواز شریف کی طرف جاتا ہے،۔

یہ لندن پلان ہے کہ جو تاریخ نواز شریف چاہتے ہیں، انتخابات کے لیے وہی ہو۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنماء اور سینیئر قانون دان حامد خان نے بھی بارز کے مطالبے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کی قیادت جانب دار ہے۔
وکلاء کی صحیح ترجمانی نہیں کرتی، یہ لوگ کسی کے اشارے پر ایسا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button