اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مر جاؤں گا مگر بے وفائی نہیں کروں گا: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام

 شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سابق چئیرمین عمران خان نے سینئر صحافی ثاقب بشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں گے صرف پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

حالات دیکھ کر مجھے یہ خدشہ ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ جائیں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا میں اپنی جان دینے کو تیار ہوں میری قوم کو جا کر بتائیں میں مر جاؤں گا۔

اپنی قوم سے بے وفائی نہیں کروں گاجیل میں کسی مشکل میں نہیں ہوں۔

اس جدوجہد کیلئے جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں مجھے جس طرح پکڑا گیا سب ایک پلان تھا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ وہ اس مقدمے میں فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے نمائندے کو بطور گواہ طلب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی اہم ملاقات، بڑی خبر سامنے آگئی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیر کو مقدمے کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا نہ تو ان سے کسی نے ملاقات کی اور نہ ہی مذاکرات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند دن کے دوران عمران خان سے اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی ملاقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم تھیں۔

اس بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’مجھ سے کوئی ملا ہے اور نہ مذاکرات کیے ہیں۔’

چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے اس بیان کو دہرایا کہ ملک میں فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیاب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں واضح کر رہا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی جیتے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’حالات دیکھ کر مجھے یہ خدشہ ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ جائیں گے‘

اس سوال پر بظاہر حالات ایسے ہیں کہ انھیں طویل عرصے تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے عمران خان نے کہا کہ ‘میں اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔’

متعلقہ مضامین

Back to top button