داعی وحدت ثاقب اکبر نقوی کی پہلی برسی 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی
شیعیت نیوز: ممتاز دانشور، محقق، داعی اتحاد بین المسلمین، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سربراہ البصیرہ، انجینئر، ادیب، علمی تنظیمی اور قومی شخصیت سید ثاقب اکبر نقوی ایک سال قبل داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے
مرحوم کی پہلی برسی 17 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
برسی کے موقع پر خصوصی سییمینار کا انعقاد ہوگا۔
البصیرہ کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی نے علامہ عارف واحدی سے ملاقات کی اور مرحوم ثاقب اکبر نقوی کی پہلی برسی کی تقریب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ برسی کے موقع مقالہ جات کا مقابلہ اور کوئز مقابلہ بھی کروایا جائے گا تاکہ نئی نسل تک مرحوم ثاقب اکبر کے افکار کو پہنچایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ثاقب اکبر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، اخوت اکیڈمی، البصیرہ اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیتے رہے۔
آپ کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے۔
سید ثاقب اکبر ایک عالم، محقق، دانشور، شاعر، مترجم، ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی شخصیت بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی وفدکے ہمراہ ثاقب اکبر نقوی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور قبر پر حاضری
آپ کی گوناں گوں سیاسی اور سماجی مصروفیات کے باوجود آپ کی علمی خدمات بھی کم نہیں۔
آپ نے قرآنیات، عرفان، فلسفہ، جدید عصری مسائل، سماجیات، اخلاقیات، اتحاد امت، بین الادیان ہم آہنگی، حالات حاضرہ، عالمی و علاقائی سیاسی مسائل، نعت، غزل، مرثیہ، سلام وغیرہ پر قلم جنبانی فرمائی۔
آپ کی متعدد کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں جبکہ بہت سا کام تشنع اشاعت ہے۔







