Uncategorized

کشمیری عوام کا مطالبہ استصواب رائے

شیعیت نیوز:  کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصواب رائے چاہتے ہیں اور وہ بھارت کے وحشیانہ قبضے کو 7 دہائیوں سے زائد عرصے تک جھیلنے کے باوجود استصواب رائے کے اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

5 جنوری 1949ء میں اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے اصول کو واضح اور نمایاں کرتی ہے۔جس میں اہل کشمیر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے حق کو تسلیم کیا جا چکا ہے۔

خود بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے کشمیری عوام کے استصواب رائے کے حق کو بھی تسلیم کیا ہے۔

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کے لازمی رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا کا نشانہ بنا رہا ہے۔

برصغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا۔

البتہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے انعقاد تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں جس میں 1947ء سے باالعموم اور 1989ء سے بالالخصوص سوا پانچ لاکھ جانوں کی قربانیاں دی جا چکی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

 

اربوں روپے مالیت کی جائیداد و املاک اور کھیت و کھیلان تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ 05 اگست 2019ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کی زرعی اراضی اور رہائشی مکانات پر قبضہ کرنے کا خوفناک سلسلہ تیز کیا گیا ہے جس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد نہیں ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم شناخت کو ختم کر کے اس سے ہندو اقلیت میں تبدیل کیا جائے۔

کشمیر میں نت نئے قوانیں کا نفاذ، بیالیس لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کا ڈومیسائل فراہم کیا جانا، حلقہ بندیوں کے نام پر مقبوضہ وادی کشمیر کے مقابلے میں جموں کو زیادہ سیٹیں دینا، پنڈتوں کیلئے دو جبکہ آزاد کشمیر سے واپس آنے والے شر نارتھیوں کیلئے ایک اسمبلی سیٹ مختص کرنا مودی اور اس کے حواریوں کے مذموم عزائم کا واضح اظہار ہوتا ہے کہ وہ مستقبل میں ریاستی اسمبلی میں مسلمانوں کی غالب نمائندگی کے برعکس ہندئوں کی اکثریت کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ایک تو مقبوضہ جموں و کشمیر پر ہندو وزیراعلی مسلط اور دوسرا ریاستی اسمبلی سے اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کی توثیق کرائی جائے، تاکہ کشمیری عوام کو مکمل طور پر دیوار کیساتھ لگایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button