پاکستان

شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی صدارت کیلئے الیکشن 23 دسمبر کو ملتان میں ہوگا

اُمیدواروں میں مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ موسی رضا جسکانی، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس کاظمی، علامہ امداد علی گھلو، سابق ضلعی آرگنائزر ملتان مولانا اعجاز حسین بہشتی، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وہاڑی تجمل عباس مہدی، الطاف حسین جعفری اور مظہر عباس بھٹی شامل ہیں۔

 شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر کے ناظم غلام حیدر حیدری ایڈووکیٹ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق ایس یو سی جنوبی پنجاب کی صدارت کے لیے الیکشن 23دسمبر کو امام بارگاہ سیدہ زینب ماڑی سید احمد کبیر نزد پنجاب گارڈن میرج کلب نیو ٹائون شیعہ میانی ملتان میں ہوگا

 علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے 7 اُمیدواروں کو فائنل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس

جن میں مرکزی نائب صدر و سابق صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ موسی رضا جسکانی، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس کاظمی، علامہ امداد علی گھلو، سابق ضلعی آرگنائزر ملتان مولانا اعجاز حسین بہشتی،

سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وہاڑی تجمل عباس مہدی، الطاف حسین جعفری اور مظہر عباس بھٹی شامل ہیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی بطور الیکشن کمشنر خصوصی شریک ہوں گے اور نومنتخب صوبائی صدر کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button