سعودی عرب

ایران کے 85 ہزار عمرہ زائرین آئندہ ماہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

 شیعیت نیوز؛ ایران کے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی پریس کے مطابق آئندہ ماہ 85 ہزار سے زائدہ عمرہ زائرین کی جدہ شہر آمد کی توقع ہے۔

ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد 2 جنوری کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی۔

وہاں سے ایرانی عمرہ زائرین مدینہ منورہ جائیں گے اور عمرہ کی ادائی کے لیے مکہ معظمہ واپس آئیں گے۔

پہلا گروپ 2 جنوری کو جدہ پہنچے گا۔

آج انیس دسمبرایران سے عمرہ زائرین کا ایک گروپ مملکت میں پہنچ رہا ہے جس میں تقریباً 500 عازمین شامل ہیں۔

وہ مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ میں کچھ دن گزارنے کے بعد مکہ معظمہ واپس آئیں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button