ایران

اربعین حسینی میں حصہ لینے والے ایرانی زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، صدر ایران رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر مملکت رئیسی نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ کے پختہ عزم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیر اعظم نے اربعین حسینی میں شریک ایرانی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا وعدہ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ابراہیم رئیسی نے کل بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ایک ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور دوست اور برادر ملک عراق سے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں اچھے تعلقات ہیں لیکن باہمی تعلقات کی سطح کو مزید بڑھانے کی توقع ہے۔

رئیسی نے کہا کہ منعقدہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کے فروغ کے پختہ عزم پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عراق سے ہمارے تعلقات ایک ہمسایہ ملک سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور یہ تعلقات دونوں قوموں کے درمیان گہرے قریبی تعلقات اور ان کے عقائد سے جوڑے ہوئے ہیں لہذا ہمارا عقیدہ ہے کہ ہم ان تعلقات کی سطح کو مختلف شعبوں میں مزید بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی عراق میں داعش کا نائیہ گاؤں پر حملہ، 11 جاں بحق و زخمی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کے تعلقات صرف دو ملکوں کے درمیان تعلقات پر منحصر نہیں بلکہ وہ علاقے، دنیا اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرا کے خصوصی اجلاسوں سمیت میری اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کا مقصد، تعلقات کے فروغ کا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر جلد از جلد عمل درامد ہوجائے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ الکاظمی نے دونوں ممالک کے درمیان ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا جو ایک اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور عراق ریلوے راہداری اور شلمچے- بصرہ رابطے کی توسیع پر پختہ عزم رکھتے ہیں جو عراقی وزیر اعظم کے حکم سے جلدی سے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ایران اور عراق میں متعلقہ وزراء کے تعاقب سے اس مسئلے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ انہوں نے عراقی وزیر اعظم سے ایران اور عراق کے درمیان مالیاتی تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی آنے والے دنوں میں ہیں اور ایران اور عراق سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس کا شکار ہے۔

رئیسی نے اربعین حسینی کے زائرین کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کی وجہ سے عراق میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں تا ہم عراقی وزیر اعظم نے اربعین حسینی میں شریک ایرانی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا وعدہ دیا ہے۔

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور دشمن عناصر کی خواہش کے برعکس دونوں ملکوں کے درمیان بدستور اچھے تعلقات برقرار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button