نگران وزیراعظم الیکشن کروائیں ،غاصب ریاست اسرائیل عوام تسلیم نہیں کریںگے،علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے ایک خصوصی پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 7اکتوبر کے بعد متعدد ممالک نے دو ریاستی حل کے بجائے ایک ریاستی حل کا موقف اختیار کرلیا ہے۔
فلسطینی عوام نے دنیا کو بیدار کردیا ہے غیر مسلم دنیا نے لوگوں کو اسلام کی طرف متوجہ کردیا ہے۔مسلمان ممالک نے قضیہ فلسطین سے پہلے ہی خیانت کرلی تھی اگر طوفان الاقصیٰ نہ ہوتا مسئلہ فسلطین ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جاتا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو امت مسلمہ اور پاکستان کی نظریاتی دفاع سے کوئی لگاو نہیں ہے غلامانہ ذہنیت کے حامل شخص سے ایسے ہی بیانات کی توقع کی جاسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او پاکستان نے بھی نگران وزیر اعظم کے قضیہ فلسطین کے دوریاستی موقف کی مخالفت کردی
قائد اعظم اور علامہ اقبال نے واضح کہا اسرائیل غاصب ریاست ہے قائد اعظم نے اصولی موقف اختیار کیا اور اصول کبھی نہیں بدلتے ظلم اور غاصب قبضہ کو کسی صورت برداشت نہیں جاسکتا۔
یہ انکا سیاسی نہیں اصولی موقف ہے پاکستان کے 25کروڑ غیورعوام اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و احادیث کی نگاہ سے غاصبانہ قبضہ بد دیانتی ہے۔ انوار الحق کاکڑ الیکشن کروانے آئے ہیں اسرائیل کو تسلیم کروانے نہیں۔