اہم ترین خبریںپاکستان
آئی ایس او پاکستان نے بھی نگران وزیر اعظم کے قضیہ فلسطین کے دوریاستی موقف کی مخالفت کردی
مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ سے فکر قائداعظم اور فکرِعلامہ اقبال کی محافظ رہی ہے اور رہے گی۔

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی تائید کرنے کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔
مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ سے فکر قائداعظم اور فکرِعلامہ اقبال کی محافظ رہی ہے اور رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہادت ِ بنتِ پیغمبر حضرت فاطمہ زہراؑ کے موقع پر لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ماتمی جلوس کا انعقاد
حسن عارف کا کہنا تھا کہ تمام اندرونی و بیرونی قوتوں کو جان لینا چاہیے کہ غیور پاکستانی عوام کبھی بھی اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کریں گے۔ مقبوضہ علاقوں کی مکمل آزادی اور فلسطینی خودمختاری ہی قضیہ فلسطین کا واحد حل ہے۔