اہم ترین خبریںیمن

یمن کے خلاف فوجی اتحاد بدترین انجام سے دوچار ہوگا، انصاراللہ

شیعیت نیوز: یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکہ یمن کے خلاف علاقائی ممالک کے ساتھ فوجی اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ اتحاد تاریخ کا بدترین اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن اپنے خلاف تشکیل پانے والے ہر اتحاد کا بہادری کے ساتھ سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ دنیا غزہ میں صہیونی حکومت کی انسانیت سوز جنایتوں کو دیکھ رہی ہے۔

البخیتی نے کہا کہ عالمی برادری صہیونی حکومت کی جنایتوں کی حمایت کے لئے تشکیل پانے والے فوجی اتحاد کے بارے میں کیا موقف اختیار کرے گی؟

یہ بھی پڑھیں:یمنیوں کا وعدہ پورا :یورپ کی لائف لائن باب المندب سے اسرائیلی جہاز واپسی پہ مجبور

یمن پوری طاقت اور بہادری کے ساتھ صہیونی حکومت کے مظالم اور اپنے خلاف تشکیل پانے والے اتحاد کے سامنے ڈٹا رہے گا۔

یاد رہے کہ بحیرہ احمر میں یمنی فوجی کاروائیوں کے بعد امریکہ نے کثیر ملکی فوجی اتحاد تشکیل دینے کے لئے کوششیں شروع کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button