اہم ترین خبریںیمن

یمنیوں کا وعدہ پورا :یورپ کی لائف لائن باب المندب سے اسرائیلی جہاز واپسی پہ مجبور

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ اگر غزہ کی خوراک اور طبی ضروریات پوری نہیں کی گئیں تو یمنی فوج کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے سے روکیں گی۔

 یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانزٹ پابندی پر عمل کرنے سے انکار کے بعد اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔

 یمنیوں نے اعلان کیا تھا کہ ہر قسم کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جائے گا۔

چاہے وہ اسرائیلی جھنڈا لے کر چل رہے ہوں، اسرائیلی کمپنیاں چلا رہی ہوں یا اسرائیلی کمپنیوں کی ملکیت ہوں۔ وہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔

 اپنی دھمکی پورا بھی کیا اور اسرائیلی بحری جہازوں پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یمنی فوج کی صیہونی حکومت کے خلاف منفرد کارروائی

امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ  یمن سےو داغے گئے میزائل سے ناروے کے پرچم والے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جب وہ آبنائے باب المندب سے گزر رہا تھا۔ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اس کے ساتھ اسرائیلی سائٹس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔

یمنیوں نے  بارہا اعلان کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے بند ہونے تک اسرائیل کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔

باب المندب نہ صرف مشرق وسطیٰ میں اپنے اہم جغرافیائی سیاسی محل وقوع کی وجہ سے اہمیت کی حامل ہے۔

بلکہ یہ یورپ، امریکا اور دنیا کے لیے لائف لائن کا درجہ رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button