ایم ڈبلیوایم ملتان کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

18 دسمبر, 2023 12:58

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ضلعی صدر فخر نسیم نے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین عالم کیلئے ماں، بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ کی ذات ہے،علامہ ساجد نقوی

آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان معصوم بچوں کی قربانی سے ہمیں پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلاف کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشش کریں۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی ڈویڑنل صدر وحدت یوتھ دلشیر، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر، اظہر حسین، عاطف حسین اور دیگر موجود تھے۔

 

8:58 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top