اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

دربار بی بی پاکدامن کا تعمیراتی کام مکمل، وزیراعلیٰ پنجاب جلد افتتاح کریں گے

سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن کا تعمیراتی منصوبہ اسلامی فنِ تعمیر کا شاہکار ہے۔ نئی تعمیر سے مزار پر زائرین کیلئے گنجائش میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

شیعیت نیوز: سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار حضرت بی بی پاکدامن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دربار کا ترقیاتی کام مکمل ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جلد افتتاح کریں گے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے مزار شریف پر جاری تعمیراتی کاموں اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن کا ترقیاتی منصوبہ اتھہتر کروڑ روپے کے خرچ سے مکمل ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی جلد افتتاح کریں گے۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن کا تعمیراتی منصوبہ اسلامی فنِ تعمیر کا شاہکار ہے۔ نئی تعمیر سے مزار پر زائرین کیلئے گنجائش میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ بیان پر نگران وزیر اعظم قوم سے معافی مانگیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ بھرکے مزارات کو "ماڈل شرائن” کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، مزاراتِ مقدسہ روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button