متنازعہ بیان پر نگران وزیر اعظم قوم سے معافی مانگیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

18 دسمبر, 2023 06:56

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ نگران وزیراعظم نے انتہائی غلط بیان دیا ہے۔

فلسطین فلسطینیوں کا حق ہے، ایسا بیان قائد کے ویژن کے خلاف ہے، اس پر انہیں معافی مانگنی چاہیئے،انہوں نے مزید کہا کہ

سیاسی لائحہ عمل طے کر رہے ہیں، مینڈیٹ کا مکمل دفاع کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کے فرمان  کی تضحیک کر کے نگران وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ تاریخی حقائق سے بے خبر اور امت مسلمہ جیسے لفظ سے بے نیاز ہیں۔ ایسا شخص وزیراعظم جیسے حساس منصب کا قطعی اہل نہیں ہو سکتا۔

ان کے کندھوں پر ان کے قد سے بڑی ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے صہیونسٹوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

جبکہ فاشسٹ اسرائیلی،صہیونسٹی حکومت کے گزشتہ 75 سال کا ظلم و ستم اگر کسی کو بھول چکا ھے یا نہیں جانتا تو حالیہ دو ماہ کے اس جنایت کار حکومت کے غزہ اور مغربی کنارے پر مظالم کو اگر کوئی با ضمیر انسان دیکھ لے،

تو وہ اس طرح کی حکومت کو تسلیم کرنے ، اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رہ کے اصولی موقف ، یعنی اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا.

۔بالخصوص اس وقت جب غزہ کے مسلمانوں کا صبح و شام قتل عام ھو رھا ھے۔یہ باتیں وھی کر سکتا ھے جو خود صہیونسٹ ہو۔

3:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top