مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز:  اسرائیلی افواج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ کمال عدوان اسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بلڈوزر چڑھا دیے، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

فرانسیسی وزرات خارجہ نے اسرائیلی افواج کی جانب سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی بمباری سے فرانس کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا ہے جو کہ اپنے ساتھیوں اوران کے اہل خانہ کے ہمراہ ایک گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا جسے بدھ کے روز اسرائیلی فضائیہ نے اپنی بمباری کا نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کے شہید ہوجانے کے باوجود امریکا کی طرف سے اسرائیل کی عملی مدد بھی جاری ہے، امریکا نے بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے 14 ڈرون مار گرائے۔

برطانیہ بھی اسرائیل کی عملی مدد میں پیش پیش ہے برطانوی جنگی جہاز نے بھی گزشتہ رات بحیرہ احمر میں مشتبہ ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا، حوثیوں نے اسرائیل آنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا چاہا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایران کا خط

 

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک مشترکہ مشن نے کچھ ہفتے قبل تک غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے طور پر کام کرنے والے الشفا اسپتال کا دورا کرکے وہاں حالات کا جائزہ لیا۔

دورے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنی مختصر رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کو رکھنے کیلئے جگہ نہیں تھی اور سخت زخمی مریضوں کا بھی زمین پر  علاج کیا جا رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں درد کش دوائیاں دستیاب نہیں اور وہاں سینکڑوں مریض موجود تھے جبکہ ہر منٹ نئے مریض لائے جا رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کے کچھ ڈاکٹر اور نرسیں اس ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ ماحول میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کو بحالی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button