پاکستان کی اہم خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن سے متعلق عوام کو آگاہ کرنیکا مطالبہ

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور سندھ کے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات اور پیش رفت سے عوام کو آگاہ کریں۔

یہ مطالبہ انہوں نے شکارپور میں امن واک کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عوامی جدوجہد کمیٹی شکار پور کے زیر اہتمام ضلع شکارپور کی سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی عظیم الشان امن واک رستم چوک سے لکھیدر تک نکالی گئی۔

امن واک کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، میاں ظفر علوی، میاں عبد السمیع بلالی، عمران منگی، اسد اللہ سومرو، مولانا علی اصغر پہوڑ و دیگر نے کی۔

واک کے شرکاء نے ضلع شکارپور میں بدامنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا اور رینجرز کی گاڑیاں شکارپور اور کشمور پہنچیں، مگر آج بھی شکار پور اور کشمور پر ڈاکو راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

 

شکارپور میں نیشنل ہائے وے پر دن دھاڑے ڈاکو دو پولیس افسران کو لوٹ لیتے ہیں۔ ڈاکو تھانے پر حملہ آور ہوکر ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو اغواء کرکے لے جاتے ہیں۔

جس پر ریاستی ادارے اور حکومت کو شرم بھی محسوس نہیں ہوتی۔

کیا ڈاکو ریاستی اداروں سے زیادہ طاقتور ہیں !

انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان و قبائلی تنازعات کے نام پر معصوم شہریوں کا قتل عام اور ڈاکو راج شکار پور اور کشمور کے عوام تہرے عذاب سے گذر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات اور پیش رفت سے عوام کو آگاہ کریں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ آج شکار پور کے عوام بدامنی کے خلاف نکلے ہیں۔

بدامنی اور ڈاکو راج کے سبب شکارپور کا کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔

جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button