مقبوضہ فلسطین

حماس کا امریکہ کو انتباہ ، غزہ کی نہیں اسرائیل کے مستقبل کی فکر کرو

شیعیت نیوز:  رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ایک سینیئر رکن اسامہ حمدان نے جمعے کے دن ایک بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈ نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے غزہ کو غاصب فوج کے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔

حماس کے نمائندے نے کہا کہ نیتن یاہو اور غاصب اسرائیلی فوج کے درمیان شکست کا اعلان کرنے میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے مکمل خاتمے اور استقامت کی شرائط کو قبول کرنے کے بعد ہی ہم قیدیوں کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

حماس کے سینیئر رکن نے اس بات پر زور دیا کہ ہم جنگ کو روکنے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے کسی بھی اقدام اور کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ کہ غاصب و ظالم اسرائیلی حکومت اور بائیڈن حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے غزہ کے عوام کا قتل عام جاری رہنے کے ذمہ دار ہیں۔

اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ حماس کے رہنماؤں پر پابندیاں لگانے کا امریکہ کا اقدام غاصب اسرائیلی حکومت کی مدد کے لئے ہے۔

حماس کے سینیئر رکن نے زور دے کر کہا کہ ہمارا موقف ہمیشہ کی طرح واضح ہے کہ اس سرزمین کے کسی بھی حصے میں غاصب حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button