عراق

شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

 شیعیت نیوز:  شام کے جنوبی علاقے التنف میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

  بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ڈرون اپنے ہدف پر جاکر لگے ہیں۔

عراق کے  اسلامی استقامتی گروہ نے منگل کی  رات بھی شام کے مشرقی علاقے میں "کونیکو” اور ” العمر” آئل اینڈ گیس فیلڈس کے درمیان امریکی فوجی اڈے پر راکٹی حملے  کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 اس سے پہلے بھی بارہا عراق اور شام میں امریکا کے فوجی اڈروں پر حملوں کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

عراق کے اسلامی استقامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

 امریکی وزارت جنگ کے ایک عہدیدار نے بھی جمعرات کی رات بتایا ہے کہ 17 اکتوبر سے 6 دسمبر تک عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر 97 بار حملے ہوچکے ہیں۔

 امریکی وزارت جنگ کے اس عہدیدار نے  کہا ہے کہ گزشتہ روز مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر تین حملے ہوئے جن میں  سے بیشتر کو ناکام بنادیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button