مقبوضہ فلسطین

دنیا کی تمام طاقتیں متحد ہو کر بھی ہم سے ایک قیدی نہیں چھڑوا سکتی ہیں، ابو حمزہ

القدس بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومت ہرگز ہار نہیں مانے گی، چاہے جنگ کتنی ہی مدت طویل ہوجائے

شیعیت نیوز: القدس بریگیڈز کے عسکری ترجمان ابو حمزہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اگر دنیا کی تمام طاقتیں متحد ہوجائیں، جو کہ وہ ہوگئیں ہیں، وہ پھر بھی غزہ سے اپنا ایک بھی صہیونی قیدی نہیں چھڑوا سکیں گی۔

معرکہ طوفان الاقصی کے تیسرے میہینے میں داخل ہونے کے بعد القدس بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مقاومت ہرگز ہار نہیں مانے گی، اور نہ ہی ہار کا سفید پرچم بلند کرے گی، چاہے جنگ کتنی ہی مدت طویل ہوجائے۔

صہیونی بربریت کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں پر بمباری کرنا ایک لاچار اور ڈرپوک دشمن کی علامت ہے، جو استقامت دکھانے والے فلسطینیوں کے ہاتھوں شکست کھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنےکے لیے تیار ہیں، ترجمان ابو حمزہ

فلسطینی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم مجاہدین بھی آپ کی طرح کے حالات میں رہ رہے ہیں، اور آپ کی طرح درد اور آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ہمیںیہ یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی اور شرف کی قیمت اور تقاضا اس سے کئی زیادہ ہے جس سے ہم گزر رہے ہیں۔

سرایا القدس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یمن، لبنان، اور عراق میں موجود اپنے مقاومتی اور مجاہد بھائیون پر فخر ہے، اور ہم ان کی صہیونی دشمن کے خلاف تمام کاروائیوں پر ناز کرتے ہیں۔

ابو حمزہ کا آخر میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہنا تھا کہ صہیونی قیدیوں کے متعلق دو ہی صورتیں ہیں، یا وہ اسرائیلی فوج کی بمباری، یا اسرائیلی فوجیوں کی قیدی آزاد کروانے کی عبث کوششوں میں مارے جائیں، یا وہ مقاومت کے ساتھ معاہدہ کے ذریعہ، سیزفائر اور دیگر شرائط کے بدلے میں لوٹائیں جائیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے نتنیاہو کی حکومت کے خلاف اب تک احتجاج جاری ہے، جس میں انکا نتنیاہو سے فوری جنگ بندی اور تمام اسرائیلی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button