اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ عید گاہ بازار پاراچنار، تاریخ تشیع پاکستان کا سیاہ دن جسے 8 برس بیت گئے

زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، کچھ کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاور کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے

شیعیت نیوز: 13 دسمبر 2015 پاکستان میں تاریخ تشیعُ کا ایک افسوسناک دن تھا کہ جب کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے عیدگاہ بازار میں دہشتگردوں نےایک زور دار دھماکہ کردیا۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ خریداری میں مصروف تھے ۔اس سانحے میں 25 افراد نے جامِ شھادت نوش فرمایا اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔آج اس افسوس ناک سانحے کو آٹھ برس بیت گئے ہیں۔

زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، کچھ کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاور کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔اگرچہ پاراچنار پاکستان کے واحد سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک رہا ہے جہاں پچھلی چار دہائیوں سے بار بار دہشت گرد حملے کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ان دہشتگردانہ حملوں اور شھادتوں کے باوجود پارا چنار کے غیور شیعیان حیدر کرارؑ کے حوصلے ہمیشہ کی طرح بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ حسن رضا ہمدانی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی کوآرڈینیٹر برائے امور خطباء و ذاکرین مقرر

افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ دیگر کی طرح اس سانحے کے مجرم بھی تاحال ریاست کی گرفت سے آزاد ہیں اور اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اب بھی انصاف کے منتظر ہیں جس کا ملنا شائدممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button