اہم ترین خبریںپاکستان
زرداری کی دہشت گرد سرغنہ سے ملاقات بھیانک سازش ہے،علامہ اقتدار نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ
ماضی میں ابھی کالعدم جماعت کے لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچایا گیا اور ایک بار پاکستان پیپلزپارٹی ایسے افراد کو پرموٹ کر رہی ہے۔
یہ ایک بھیانک سازش ہے، پیپلزپارٹی کے تھنک ٹینک اس حوالے سے ہوش کے ناخن لیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیعہ ہزارہ کے قاتلوں سے ملاقات کیوں کی؟آصف زرداری معافی مانگیں
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ ملک میں دھوکہ دہی کا کھیل کھیلا ہے۔
اگر ہم نے اب بھی سبق نہ سیکھا تو پاکستان کو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکے گا خدارا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ملک کا سوچیں