اہم ترین خبریںپاکستان

امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: آنے والے عام انتخابات میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑیں گے۔

گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقعہ مسجد خاتم الانبیاء میں علاقہ معززین اور علماء کے درمیان اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں شریک ذرائع نے بتایا کہ شرکاء کی جانب سے فیصلہ ہوا کہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی عوام کی نمائندگی کیلئے الیکشن میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ہزارہ مومنین کے تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اورتنظیمی جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوگیا

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے، جنہوں نے علامہ علی حسنین پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق امام جمعہ کوئٹہ آزاد امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑیں گے۔ اس خبر کی تصدیق علامہ علی حسنین حسینی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔

ان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button