زائرین کربلا کے استقبالی دروازہ کا تاریخی افتتاح
نواسہ رسول کے خون سے سرخ تاریخ وہی رہے گی
شیعیت نیوز:عراقی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر کربلا کے گورنر نے نجف سے آنے والے زائرین کے داخلی دروازے کا افتتاح کردیا ہے۔
داخلی دروازے سے ہر سا ل کروڑوں زائرین کربلائے معلیٰ میں داخل ہوتے ہیں ۔
افتتاحی تقریب میں گورنر ناصف الخطابی کا کہنا تھا کہ شہر کے دیگر داخلی دروازوں کی طرح اس دروازے کی تزئین و آرائش میں خصوصی توجہ دی گئی ۔یہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہے
انہوں نے مزید کہا ہم شہر کی تعمیر و ترقی اور زائرین کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
یاد رہے ہر سال تین کروڑ سے زائد زائرین نجف سے کربلا پہنچتے ہیں ،کربلا شہر کی مقامی حکومت شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبہ جات پہ کام کر رہی ہے۔
نواسہ رسول امام حسین کا روضۂ اطہر عراق کے شہر کربلا میں واقع ہے۔
اسی مقام پر 1400 سال پہلے واقعہ کربلا پیش آیا تھا۔
قدیم روایات بتاتی ہیں کہ کربلا ایک صحرا کی صورت میدانی علاقہ تھا جس کے قریب سے نہر فرات گزرتی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر نے عالمی مقابلہ جیت لیایہ بھی پڑھیں:
اس نہر کے گرد باغات اور نخلستان ٹکڑوں کی صورت میں تھے تاہم کربلا کا وہ علاقہ جہاں خیمہ گاہ حسینی تھا۔
دھوپ میں تپتا ایک میدان تھا جہاں حق و باطل کی جنگ ہوئی اور بالآخر شکست یزیدی فوج کا مقدر بنی۔
وقت گزر رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ کربلا بھی بدل رہا ہے۔
کربلا شہر عراق میں زیارت و سیاحت کا مرکز ہے۔
صدام حسین کی حکومت کے خاتمے، امریکی فوج کی واپسی اور شدت پسند تنظیم داعش کے بڑی حد تک خاتمے کے بعد اب زائرین جوق در جوق عراق کا رخ کر رہے ہیں بلکہ اب روز بروز زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کربلا کا نقشہ شاید بدل جائے، شاید اب سے کچھ سال بعد کربلا مزید جدت کے ساتھ میٹروپولیٹن بن جائے
شاید کیا بلکہ یقیناً ایسا ہی ہو رہا ہے مگر اس شہر کی ہر سرگرمی، ترقی اور رونق کا محور و مرکز امام حسین، اور مولا عباس علمدار اور بہتر شہیدان کربلا کے روضے رہیں گے۔
اس زمین کی تعمیر بدل رہی ہے مگر نواسہ رسول کے خون سے سرخ تاریخ وہی رہے گی۔