عراق

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فوٹوگرافر نے عالمی مقابلہ جیت لیا

 شیعیت نیوز: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر لیث احمد ہادی نے ایران میں منعقدہ مقابلے (جلوسوں کا دارالحکومت) میں فوٹو گرافی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

عتبیہ عباسیہ کی رپورٹ کے مطابق  لیث احمد ہادی نے کہا کہ اس مقابلے میں عراق، ایران، ہندوستان، پاکستان اور امریکہ کے (252) بین الاقوامی فوٹوگرافروں کی (3100) سے زیادہ تصاویر کو شامل کیا گیا تھا

اور خدا کے فضل و کرم اور حضرت ابو الفضل علیہ السلام کی برکات سے میں نے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا! انصار اللہ کا عراقی مزاحمتی فورسز کو خراج تحسین

انہوں نے مزید کہا کہ "اس مقابلے میں پانچ کیٹیگریز میں 20 فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

پوسٹر، ڈاکومنٹری، پروفیشنل فوٹو، موبائل فون فوٹو، ویڈیو، میوزک اور ویڈیو۔”  شامل تھیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر لیث احمد ہادی نے بین الاقوامی اندراجات کے لیے پروفیشنل فوٹوگرافی کے شعبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button