اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ مقصود ڈومکی کی صوبائی وزیر داخلہ سے ملاقات ،عزاداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکرٹری آغا سہیل اکبر شیرازی نے  وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر خان جمالی سے ملاقات کرتے ہوئے صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کے مسئلے سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کا روایتی جلوس گذشتہ 12 سالوں سے برآمد ہو رہا ہے۔

عزاداری امام حسین علیہ السلام اجر رسالت اور عظیم عبادت ہے۔

لہٰذا جلوس چہلم شہدائے کربلا کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی اداروں کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے۔

مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ قیام امن و امان کے سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور ریاستی ادارے پارا چنار میں جاری مظالم کو روکیں، علامہ مقصود ڈومکی

دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اہل تشیع کو نشانہ بنایا گیا، لہٰذا ان کی سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے بلوچستان میں قیام امن کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

ریاستی اداروں نے قیام امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

جلوس چہلم شہدائے کربلا ضلع صحبت پور کے حوالے سے قانون کے مطابق مکمل تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی وزیر میر زبیر خان جمالی کو کتاب بلوچ تاریخ کا تحفہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button